عمران خان کاکارکنوں کیلئے جیل سےخصوصی پیغام

عمران خان کاکارکنوں کیلئے جیل سےخصوصی پیغام
کیپشن: عمران خان کاکارکنوں کیلئے جیل سےخصوصی پیغام

ویب ڈیسک: بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے، الیکشن رزلٹ میں پی ٹی آئی جیتے گی۔

علی ظفر کے مطابق عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کو آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لئے لڑنا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ اتوار کو سارے امیدوار باہر نکل کر اوپن مہم کا آغاز کریں، عوام اپنی آزادی کےلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کرے۔

علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت بنائیں گے تو قانون کی بالا دستی اور حکمرانی کے لئے کام کریں گے۔