آئی جی اسلام آباد کا سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان 

آئی جی اسلام آباد کا سیکیورٹی خدشات پر تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان 
کیپشن: Important statement of IG Islamabad on closure of educational institutions due to security concerns

ویب ڈیسک: آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے اسکولز اور کالجز سے متعلق کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں۔

ایک بیان میں اکبر ناصر خان نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے آپ سے منسلک رہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات پر پوری طرح پابندی ہے، اس وقت حالات ایسے نہیں کسی خوف سے اسکولز، کالجز اور معمولات زندگی بدلیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے کہ زندگی متاثر ہو سکے، ارد گرد کا خیال رکھیں، ہمارے سوشل میڈیا سے منسلک رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد کی 3 جامعات سیکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحریہ، ایئر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بند کرنے کے احکامات آج جاری ہوئے ہیں۔