ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کے بعد گرینڈ ضمنی انتخابات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی دستیابی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے لیے کاغذ کی دستیابی عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی نشستوں کے تناسب سے کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں 2070 ٹن کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے استعمال ہوا ہے۔ عام انتخابات 2024 میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد پچھلے انتخابات کی نسبت زیادہ ہے۔