ایک نیوز: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں انڈوں اور چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا رجحان جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت مزید 13 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ انڈوں نے بھی 400 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 13 روپے مہنگا ہونے سے 637 روپے تک پہنچ گیا۔
دیسی مرغی بھی ڈیڑھ ہزار روپے کلو سے زائد کے حساب سے فروخت ہونے لگی، جبکہ انڈے بھی 410روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ زندہ برائلر کی قیمت9روپے اضافے سے439روپے کلو جبکہ مختلف مقامات پر فارمی انڈے 430 روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔