ایک نیوز: سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کا معاملہ،عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کےنام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں ایک نادرا کا افیسر بھی شامل کر لیا۔سینکڑوں اکاونٹس کی شناخت کر لی گئی۔حساس اداروں کی جانب سے اکاونٹس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کےنام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔شناخت ہو جانے والے اکاونٹس کو پی ٹی اے کے ذریعے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے چلنے والے اکاونٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔