ایک نیوز: ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پروفاقی تعلیمی اداروں میں 9 جبکہ ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں 8چھٹیاں ہونگی.
میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات کے موقع پراسکول کالجز اور یونیرسٹیز میں 8 سے 9 چھٹیاں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق 8 فروری 2024 کے الیکشن کی وجہ سے تعلیمی ادارے کئی روز بند رہیں گے.
تین فروی کو ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت کے جبکہ چار فروری کو اتوار کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پانچ فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہو گی جبکہ چھ سے دس فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہونگی.
گیارہ فروری کو اتوار ہوگا ، اس طرح تعلیمی ادارے پیر 12فروری کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ اس دوران ٹیچرز کو الیکشن ڈیوٹی کرنا ہو گی اورانہیں الیکشن کے لیے درکار سامان کی فراہمی اور دیگر امور سر انجام دیئے جائیں گے اور صرف طلبا ہی چھٹیاں منائیں گے۔