بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی، طیارہ حادثے کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا

Jan 22, 2024 | 12:21 PM

ایک نیوز: بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ طیارہ حادثہ کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈالنے لگا۔ پاکستان پربغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت افغانستان میں حادثے کا شکار مسافر طیارے پر پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔ بھارت بغیر ثبوت کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے میں ذرا بھی دیر نہیں کرتا۔ طیارہ افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع  زیباک کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا۔ 

طیارہ توپ خانے کے پہاڑی علاقے میں گرا۔ بھارتی طیارے کا گزشتہ رات ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ طیارہ براستہ افغانستان ماسکو جا رہا تھا۔ بدخشاں افغانستان کا صوبہ ہے جس کی ہر ملک کے ساتھ کشیدگی ہے۔ بدخشاں میں انصار اللہ کے وہ تاجک بھی موجود ہیں جو ISمیں شامل ہوئے۔ بھارت بغیر کسی قابلِ اعتماد ثبوت کے الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا کہ ”بھارت کے پاس صرف بیانیے ہیں لیکن2019کی بالا کوٹ سٹرائیک کی کامیابی کا کوئی ثبوت نہیں“۔ انٹرویو میں اجے بساریہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ”ستیہ پال ملک کو سنگین ناکامی بارے آگاہ کیا تھا۔ یہ بات مودی کو بتائی گئی لیکن انہیں خاموش رہنے کو کہا گیا“۔

اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ ”پلوامہ یا بالاکوٹ کے بارے میں مکمل سچائی سے پردہ اٹھانا مشکل ہے“۔ ”نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کسی بھی ایسی چیز جو بھارت کی نااہلی ظاہر کرتی ہو یا پھر بالاکوٹ کی مبینہ کامیابی پر سوالیہ نشان، کبھی بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں لائے گی“۔

مزیدخبریں