سیکیورٹی خدشات پر متعدد یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئےبند

سیکیورٹی خدشات پر متعدد یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئےبند
کیپشن: سیکیورٹی خدشات پر متعدد یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئےبند

ایک نیوز: اسلام آباد کی 3 جامعات سیکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تین یونیورسٹیز کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔سیکورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیا گیا،بند کی گئی یونیورسٹیز میں ائیر،این ڈی یو، بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں۔

یونیورسٹیوں کی بندش سے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ان یونیورسٹیز کے علاقے میں متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کی غیر معینہ مدت تک بندش سے متعلق طلبہ کو رات گئے مطلع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں رات گئے سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔