ایک نیوز: فیروزوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ملک جمشید شہباز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فیروزوالہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں پیپلزپارٹی امیدوار الیکشن کمپین کررہے تھے۔ جہاں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک جمشید شہباز پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی پی 139 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک جمشید شہباز معجزاتی طور پر حملے میں محفوظ رہے۔
تھانہ فیکٹری ایریا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔