ایک نیوز: سموگ اور خشک سردی نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 275 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1430 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8140 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہے،چلڈرن ہسپتال میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچے زیر علاج ہیں۔
عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے .
ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں.