عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل، کورنگ امیدواروں کی پارٹی سے بغاوت

عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل، کورنگ امیدواروں کی پارٹی سے بغاوت
کیپشن: A new challenge for PTI ahead of the general elections is the defection of the covering candidates from the party

ایک نیوز: جلال پور بھٹیاں میں عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو دلچسپ صورت حال کا سامنا ہے۔ جہاں پارٹی کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے حلقہ پی پی 37، پی پی 38 میں کورنگ امیدواروں نے نامزد امیدواروں کے خلاف الیکشن مہم شروع کر دی۔ پی پی 37 میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسداللّه آرائیں، امان اللہ سندھو امیدوار سامنے آ گئے۔ اسی طرح پی پی 38 میں دو بھائی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں آ گئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ضمیر الحسن بھٹی اور سکندر نواز بھٹی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں آ گئے۔ دونوں امیدوار خود کو پی ٹی آئی امیدوار کہلوا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی ووٹرز کنفیوژن کا شکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر پی ٹی آئی کا اصل امیدوار ہے کون؟

یاد رہے کہ پی پی 37 سے امیدوار اسد اللہ نے پہلے پریس کانفرنس کرکے پارٹی چھوڑدی تھی۔ تاہم دوبارہ اسد اللہ آرائیں نے پی ٹی آئی جوائن کر لی اور پھر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ اسداللہ کو پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کررکھا ہے۔