کراچی: رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

Jan 22, 2024 | 09:21 AM

ویب ڈیسک: کراچی میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

لانڈھی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کیا گیا۔

گارڈن پولیس کا لیاری گینگ وار ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

 زخمی ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں