گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو 25 سال مکمل 

Jan 22, 2024 | 12:30 PM

ایک نیوز: 22 جنوری 1999 کو اڑیسہ کے گاؤں منوہر پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے محسن کو زندہ جلا ڈالا۔ گراہم سٹینز 1965 سے 1999 تک بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے۔ 

قتل کرنے والے گروہ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل سے تھا۔ بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم سٹینز کو دو بیٹوں سمیت زندہ جلا ڈالا۔ گراہم سٹینز کے بیٹوں کی عمریں 10 اور چھ سال تھیں۔ 

ہندوستانی حکومت کے خود کے بنائے کمیشن نے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 2011 میں گراہم سٹینز کے قاتلوں کو باعزت بری کر دیا۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں شدید اضافہ ہوا۔ 

نیشنل کرائم بیورو کے مطابق ہندوستان میں صرف سال 2023 میں عیسائیوں کے خلاف 400 حملے ریکارڈ یے جاچکے ہیں۔ اوسطاً ہر 12 منٹ بعد ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے۔ 

اوپن ڈورز آرگنائزیشن کے مطابق عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت 2014 میں 28 ویں نمبر سے 2022 میں 10 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

مزیدخبریں