مسنگ پرسنز کی آڑ میں ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والے عناصر بارے عوامی ردعمل

Jan 22, 2024 | 12:34 PM

ایک نیوز: مسنگ پرسنز کی آڑ میں ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے حوالے سے عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پچھلے کئی دنوں سے مسنگ پرسنز کے حوالے سے دھرنا جاری ہے۔ عوام نے اس دھرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ "ماہ رنگ بلوچ سے میرا یہ سوال ہے کہ پاکستان مخالف قوتوں نے انہیں کتنا پیسہ دیا ہے"۔ "اسلام آباد میں کتنے عرصے تک رہنے کو کہا ہے"۔ "ماہ رنگ بلوچ کا والد ایک دہشتگرد انسان ہے"۔ 

عوام نے مزید کہا کہ "یہ خاتون کس کو بیوقوف بنا رہی ہے"۔ "یہ دیسی لبرل لوگ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں"۔"بلوچ غیرت مند قوم ہے اس کو جلد ہی ان ملک دشمن لوگوں کے رنگ نظر آ جائیں گے"۔ "ماہ رنگ بلوچ اپنے باپ کے کرتوتوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے لوگوں کا جتھا لے کر اسلام آباد بیٹھ گئی ہے"۔

مزیدخبریں