سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا،سعیدغنی

سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا،سعیدغنی
کیپشن: If there is an attack on the political offices, the environment will not remain peaceful, Saeed Ghani

ویب ڈیسک:رہنماپیپلزپارٹی سعیدغنی نےکہاہےکہ سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا، ایم کیو ایم کو اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے، اپنے ورکرز کو روک رہے ہیں ، لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےرہنماپیپلزپارٹی سعیدغنی کاکہناتھاکہ سندھ میں قومی اسمبلی کی61نشستوں میں سے40پیپلزپارٹی باآسانی جیت رہی ہے، سندھ سے قومی اسمبلی کی مزید7 سے 8 نشستیں مقابلہ کرکے جیت لیں گے۔
رہنماپیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ ایم کیو ایم ورکرز نے پی پی کے دفتر پر حملہ کیا، سیاسی دفاتر پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا، ایم کیو ایم کو اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے، اپنے ورکرز کو روک رہے ہیں ، لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آج بھی یہ سوچ رہی ہےکہ کوئی دوسری جماعت ضلع وسطی میں نہیں آسکتی، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں دھمکیاں موجود ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے۔
رہنما پیپلز پارٹی کامزید کہنا تھا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا ہے انتخابات پی ایس پی لڑ رہی ہے یا ایم کیو ایم، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان پر پی ایس پی کا قبضہ ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس نظر آرہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا ہے۔