ویب ڈیسک:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ ہرشخص مہنگائی کی ذمہ دارسابق حکومتوں کوبدعائیں دےرہاہے،سابقہ حکومتیں ناکام ثابت ہوچکی ہیں۔
سراج الحق کاکہناتھاکہ تینوں پارٹیاں آئی ایم ایف کی غلامی اور عوام سے انتقام پر یقین رکھتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی صرف اللہ کی غلامی اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اب صرف جماعت اسلامی ہے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کامزیدکہناتھاکہ8فروری کو ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ سے بچانا ہو گا جبکہ ہر شخص مہنگائی کی ذمہ دار سابق حکومتوں کو بدعائیں دے رہا ہے، سابقہ تینوں حکمران جماعتیں ناکام ثابت ہو چکی۔