معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے

معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری انتقال کرگئے
کیپشن: Renowned businessman Bahram D'Awari passed away

ایک نیوز :معروف کاروباری شخصیت اور ایشین گیمز میں دو مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے بہرام ڈی آواری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ملک کی معروف کاروباری شخصیت بہرام ڈی آواری کی عمر81 برس تھی، وہ کافی عرصے سے علیل اور گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بہرام ڈی آواری نے دو مرتبہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا،انہوں نے پہلی مرتبہ ایشین گیمز 1978میں منیر صادق کے ساتھ مل کر کشتی رانی میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور دوسری مرتبہ 1982 میں وہ اپنی اہلیہ گوشپی  آواری  کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

ان کے صاحبزادے  زیوئیر بہرام آواری بھی سیلنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 14 اگست 1982 کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں۔