ایک نیوز :ملک میں رجب المرجب 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی۔
اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔
اجلاس میں پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا یکم رجب 24 جنوری بروز منگل کو ہو گی۔