غداروں کے احتساب تک الیکشن کو نہیں مانتے ، کیپٹن (ر )صفدر

Jan 22, 2023 | 20:47 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ ملک کا اصل غدار ثاقب نثار ہے، اس کا احتساب ہونا چاہئے ، جب تک ملک میں غداروں کو سزا نہیں ملتی الیکشن کو نہیں مانتے۔
تفصیلات کےمطابق شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ مسلم لیگ ایک نظریاتی جماعت ہے ہمارا نعرہ آئین کو تحفظ دو ہے اب وقت آ گیا ہے اپنے ووٹ کو عزت دلوائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان آ رہی ہیں ہم سب ایئر پورٹ پہنچیں گےجو لوگوں کے حقوق کی جنگ کریں وہ بھٹو بن جاتے ہیں ہمارے مسائل کا حل الیکشن نہیں الیکشن چوری کرنے والوں کا احتساب سے ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ پہلے شاہدرہ آیا ایف آئی آر کروائی اب آیا ہوں دوبارہ ایف آئی آر کرواکے جائوں گا اب صرف احتساب کی بات کریں آئین کے تحفظ کی بات کریں پچھلی حکومتی پالیسی کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا تھا شہباز شریف نے بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہے،نواز شریف کو کتنی مرتبہ جتوا کر اسلام آباد بھیجااب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کو عزت دلوانی ہے،نوے کی دہائی میں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت ملی غلام اسحاق خان نے اٹھاون ٹوبی لگاد ی پھر مشرف نے ہٹا دیا اس کے بعد جنرل باجوہ آگئےہمیشہ شاہدرہ ایک مجاہد بن کر نواز شریف کے ساتھ نکلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار دو ہزار اٹھارہ کے غدار کو پارلیمینٹ کے سامنے پیش کرنا چاہیے الیکشن سے پہلے دو ہزار تیرہ کو الیکشن چوری ہوا دو ہزار اٹھارہ کو پورا الیکشن چوری ہواعمران خان لوگ کہتے ہیں تم نے ملک کو تباہ کیایہ ایک یہودی سازش ہے عمران خان ایٹمی ملک کے لئے سازش ہےعمران خان ایک سیکیورٹی رسک ہےعمران خان ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا چاہتا تھا 

مزیدخبریں