ایک نیوز :مریم نواز کی واپسی پر استقبال کیلئے ن لیگی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ایک ایک ہزار کارکن لانے کا ٹارگٹ مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی پر ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں،سابق بلدیاتی نمائندوں کو یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مریم نوازکی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔مریم نواز اب27 جنوری کو لندن سے دبئی اور 28جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں۔ جس کے بعدوہ سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں۔ 6 جنوری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔