ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا 

Jan 22, 2023 | 17:43 PM

ایک نیوز :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غلط مردم شماری پر50 سال سے انتخابات میں دھاندلی ہورہی ہے، کراچی، حیدرآباد میں آبادی کی رفتارکو ملک میں سب سے کم دکھایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کئی مرتبہ غلط مردم شماری پرسزائیں ملیں، سزائیں ملنے کے باوجود غلط مردم شماری درست نہیں کی گئی۔
کنوینئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں مردم شماری پرانصاف کاانتظارکیا، ہرمرتبہ یہ کہا گیا کہ آپ غلط وقت پر آئے ہیں، ہمارا کیس مضبوط تھا تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیتی، ہم عدالتوں اور ایوانوں میں جاکر آواز بلند کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد سیاسی جوڑ توڑ میئر کا فیصلہ کرے گا، دھاندلی سے کراچی اور حیدرآباد کسی اور کا ثابت کرنے اور کسی اور کا شہر بنانے کی سازش کی گئی، لیکن ہم نے انتخابات سے دستبردار ہوکر سازش کو ناکام بنایا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، ہم نے پاکستان بنایا اب پاکستان بچا رہے ہیں، ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، آج کوئی علاقے نہیں بٹے ہوئے، کوئی نو گو ایریا نہیں۔

مزیدخبریں