ایک نیوز :مسلسل پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی پر ن لیگی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔
پارٹی ذرائع کےمطابق شاہدخاقان کا شکوہ جائز ہے ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے مریم نواز پارٹی قائدکی ہدایت پراینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کیساتھ میدان میں اتریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پارٹی کیخلاف واضح لائن لےلی ہے مفتاح اسماعیل کو قمرجاوید باجوہ کے زیر اثر تصور کیا جاتاہے 2017 میں بھی مفتاح اسماعیل کو اسی وجہ سے وزیرخزانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد مفتاح اسماعیل پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں ۔ مریم نواز کو پارٹی میں سینئر عہدہ ملنے کے بعد انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا اور انہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روکا گیا۔