رواں برس پاکستانی حجاج کی روانگی اورواپسی کاشیڈول جاری

Jan 22, 2023 | 14:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سعودی حکومت نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی حجاج کیلئے فلائٹس شیڈول جاری کردیا ہے ۔

فلائٹس شیڈول کے مطابق پاکستان سےعازمین حج کی پہلی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جبکہ آخری پرواز کے لئے 22جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد2جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو ہوگی۔

سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈفلائٹس آپریٹرز کو سختی سےہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر ممکن بنائیں۔

گزشتہ برس (2022) میں حکومت نے سرکاری کوٹے پر قربانی کے ساتھ فی کس حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے جبکہ قربانی کے بغیر 8 لاکھ 14 ہزار 807 کا اعلان کیا تھا تاہم حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کو کچھ رقم واپس بھی کی گئی تھی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث حج اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں