پشاور: بڈھ بیر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

پشاور: بڈھ بیر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
کیپشن: Peshawar: An explosion near a police mobile in Budh Bir(file photo)

ایک نیوز: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل کے نزدیک دھماکا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے موبائل کو نقصان پہنچا ہے تاہم اہلکار محفوظ رہے ہیں۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔ 

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو کلیئر کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر چوکی شیخان کے قریب پولیس کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث چوکی انچارچ ناصر خان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بڈھ بیر کے چوکی شیخان کے انچارج ناصر خان گشت پر موجود تھے کہ اچانک بم پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، البتہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا میں ایک کلو گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔