وزیراعظم کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت

وزیراعظم کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت
کیپشن: وزیراعظم کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ آزادی اظہار کے لبادہ کو دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ اقدام ناقابل قبول ہے ۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز سوئیڈن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا ، سعودی عرب، پاکستان، خلیجی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی) کی جانب سے بھی واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔