بھارت:شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیے

Jan 22, 2023 | 12:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارت میں شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیے۔ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا اور اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور  تمام تر ثبوتوں کو بھی چھپا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شوہر کو بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ تعلق کا کیسے پتہ چلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی غیر موجودگی میں اکشے گھر میں آیا اور اس کی بیوی کی جانب سے چائے بنائی گئی جو بچی پر گری اور اس کا پاؤں جل گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر گھر آنے کے بیٹی کو مرہم پٹی کیلئے اسپتال لے گیا اور جہاں اس نے منصوبہ بناتے ہوئے اپنی بیوی کو فون کرکے اکشے کو گھر پر کام کاج کروانے کے لیے بلانے کا کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب اکشے گھر پہنچا تو دلبرادشتہ شوہر نے اس کا گلا کاٹ کر پہلے اسے قتل کیا اور پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیے۔

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کی جانب سے کچرے میں جسم کے حصوں کو دیکھا گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔ 

مزیدخبریں