بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کیلئےلگژری گاڑی کا تحفہ،ویڈیو وائرل

Jan 22, 2023 | 12:26 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ  سشمیتا سین نے خود کو تقریباً2کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گاڑی گفٹ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سشمیتا سین نے خود کو ایک مرسڈیز کار تحفے میں دی، سیاہ رنگ کی اے ایم جی گلے 53کو انہوں نے بطور گفٹ اپنے لیے پسند کیا ہے،جس کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی تقریباًساڑھے 5 کروڑ روپے بنتی ہے ۔

 سابق مس ورلڈ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی گاڑی خریدنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو کیپشن میں بھارتی اداکار ہ نے لکھا کہ ”جس خاتون کو ڈرائیونگ پسند ہو ، وہی یہ طاقتور اور خوبصورت گاڑی خود کو گفٹ دے گی “۔ 

مزیدخبریں