اسلام آباد:ہلکی بارش سےسردی میں اضافہ، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Jan 22, 2023 | 11:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  محکمہ موسمیات کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں ہلکی بارش اور  بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، ساتھ ہی  پہاڑوں پر برفبار ی کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 3جبکہ زیادہ سے زیادہ 16ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کوہستان ، چترال ، دیر ، دروش میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بالا کوٹ ، سوات ، مالا کنڈ، ہری پور میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مانسرہ ، بونیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پشاور ، شانگلہ ، کرم اور وزیر ستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں اٹک ، فتح جنگ، جہلم، راولپنڈی میں ہلکی بارش ، بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں