چین: کورونا پابندیوں کےخاتمےکےبعد اسپتالوں میں رش، 1 ہفتے میں 13 ہزار اموات

Jan 22, 2023 | 11:34 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے اور  ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد اموات سامنے آئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار  نئی اموات ریکارڈ ہوئیں، ان اموات میں گھر پر ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش لگ گیا ہے جس کیلئے ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے۔

خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران اسپتالوں میں تقریبا 60 ہزار اموات کا انکشاف کیا گیا تھا۔

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر  کورونا وائرس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں