کراچی؛ دکان میں پراسرار دھماکہ،متعدد افراد جھلس گئے

کراچی؛ دکان میں پراسرار دھماکہ،متعدد افراد جھلس گئے
کیپشن: کراچی؛ دکان میں پراسرار دھماکہ،متعدد افراد جھلس گئے

ایک نیوز: اورنگی ٹاؤن میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں قائم دکان کے اندر پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ گیس سلنڈر کا بتایا جا رہا تھا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے ہوئے مچان پر ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر بیٹھے ہوئے متعدد افراد ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔

اورنگی ٹاؤن پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا جو واقعہ سے متعلق شواہد جمع کر رہا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں ہونے والے پُراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی۔پولیس نے دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلب کے ٹکڑے لگنے اور جھلسنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔