وزیر داخلہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا

وزیر داخلہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا
کیپشن: وزیر داخلہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا

ایک نیوز: وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ 29جنوری کومریم نوازشام 4بجے لندن سے لاہورایئر پورٹ پہنچیں گی۔مریم نواز پاکستان آکر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔

  ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ہماری حکومت ڈی ریل کی ان پر آرٹیکل 6لگے گا۔

کیپٹن ریٹائرڈمحمدصفدر اورجنید صفدراستقبال کریں گی،بطورچیف آرگنائزمریم نوازلاہورآتے ہی سینئرلیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گی۔

قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو ایکٹو کرنے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوئی تھیں۔مریم نواز کا ذاتی سٹاف بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ  گیا تھا۔مریم نواز نے کہا تھا کہ ان سے انتظار نہیں ہو رہا ۔ کب جہاز لینڈ کرے اور کب  وہ اپنے والد سے  ملاقات کرینگی۔

ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ شہریوں نے سلفیاں  بھی بنائیں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے۔

روانگی سے قبل مریم نواز نے رائیونڈ میں اپنی والدہ ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری  دی اور فاتحہ خوانی  کی تھی۔