ایک نیوز: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جو شاید پہلے کبھی کرکٹ کی تاریخ میں نہ ہوا ہو۔
ہوا یوں کچھ کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر یہ بھول گئے کہ انہوں نے بیٹنگ یا بولنگ میں سے کیا کرنا ہے۔
بھارتی شہر رائے پور میں کیویز کے خلاف ہونے والے میچ کے ٹاس کے لیے پچ پر بھارتی کپتان روہت شرما، کیوی کپتان ٹام لیتھم ، پریزنٹر روی شاستری اور میچ ریفری موجود تھے۔
روہت شرما نے سکہ ہوا میں اچھالا ،کیوی کپتان نے ہیڈ کی کال کی لیکن سکے پر ٹیل آیا اور بھارت نے ٹاس جیت لیا۔
ٹاس جیتنے پر میچ ریفری نے روہت کی جانب دیکھا اور ان کا بیٹنگ یا بولنگ کرنے کے فیصلہ سننا چاہا پر حیرت انگیز طور پر بھارتی کپتان غیر معولی وقت تک یہ بھول گئے کہ انہوں نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ لینا ہے۔
Rohit Sharma forgets the team's decision after winning the toss. ???? pic.twitter.com/FsAOyXnQZI
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) January 21, 2023
اس دوران روہت دماغ پر زور ڈال کر سوچتے ہوئے نظر آئے، تاہم کچھ سکینڈز کے انتظار کے بعد بھارتی کپتان نے میچ ریفری کو بتایا کہ وہ بولنگ کریں گے۔
عموماً ٹاس جیتنے والا کپتان فوراً ہی دوسرے کپتان اور ریفری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتا ہے، لیکن روہت کی جانب سے فیصلے کی تاخیر پر کیوی کپتان اور پیچھے کھڑے کھلاڑی بھی حیران ہوتے ہوئے مسکرائے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر بھارتی کپتان روہت شرما کو کافی ٹرول کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی روہت شرما کی چیزیں بھول جانے کی عادت کے بارے میں بتا چکے ہیں۔
Rohit Sharma forgets the team's decision after winning the toss. ???? pic.twitter.com/FsAOyXnQZI
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) January 21, 2023
ویرات کوہلی نے ایک چٹ چیٹ شو میں بتایا تھا جتنی چیزیں روہت شرما بھولتا ہے اتنا میں نے کسی کو نہیں دیکھا چیزیں بھولتے ہوئے۔
— saurabh joshi❤️ (@skj8728) January 21, 2023
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے اس میچ میں بھارت نے باآسانی نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔