پستہ قد سوشل میڈیا سٹار 27 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے

پستہ قد سوشل میڈیا سٹار 27 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے
کیپشن: The tall social media star passed away at the age of 27(file photo)

ایک نیوز: پستہ قد سعودی سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد 27 برس کی عمر میں چل بسے۔

عرب میڈیا کے مطابق 1995 میں ریاض میں پیدا ہونے والے عزیز انتقال کرگئے ہیں، ان کی موت پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عزیز الاحمد کو پیدائشی طور پر جینیاتی بیماری اور ہارمونز کی خرابی کا مسئلہ درپیش تھا جس کی وجہ سے ان کی نشونما متاثر تھی۔

گزشتہ دنوں اسپتال سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بستر پر لیٹے ہوئے تھے، ایک خاتون ان سے پوچھ رہی تھیں کہ آپ اپنے فینز سے کیا کہنا چاہتے ہیں جس پر عزیز جواب دیتے ہیں کہ ’میں ان سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ اب آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

تاہم اب ان کے انتقال کی خبر سامنے آگئی ہے۔ عزیز یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 94 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر 8 لاکھ 87 ہزار سبسکرائبرز تھے۔

عزیز شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔