کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: Karachi: Alleged police encounter, 5 suspects arrested in injured condition(file photo)

ایک نیوز: کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کی وارداتوں کی کئی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی دکان میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیکوریشن کی دکان میں نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے، بلب پھٹنے سے نشئی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ٹنڈو الہ یار کے گاؤں موریو ساند میں غربت اور  مہنگائی سے  پریشان میاں بیوی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل بیوی نے مبینہ طور پر غربت اور مہنگائی سے تنگ آکرگلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی تھی اور آج اس کے شوہر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر میاں بیوی نے خودکشی کی ہے۔

خودکشی کرنے والے میاں بیوی کے پانچ بچے ہیں، میاں بیوی کی خودکشی کے بعد 5 بچے یتیم ہوگئے۔