ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جبکہ بلیو شرٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے ہیں۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کیجانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی، چھٹے اوور میں جیمی سمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے 43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، ڈکٹ 62 جبکہ جو روٹ 46رنز کے ساتھ کوٹ پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم فارم میں ہے،اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے،اہم بولرز کی کمی محسوس ہو گی،توقع ہے میگا ایونٹ کا اچھا آغاز کریں گے، انگلینڈ کو کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
انگلش کپتان جوزبٹلرنے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، آج کے میچ کے لئے پرجوش ہوں۔