ویب ڈیسک: بھارتی بولڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کیساتھ مداح کی ویڈیووائرل ہو گئی، سیلفی لیتے ہوئے مداح نےاداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ پونم پانڈے کا ایک انٹرویو میںکہنا تھا کہ ایک مداح انکے پاس آیا اور انکے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی،جیسے ہی میں سیلفی کیلئے آگے ہوئی تو مداح نے منہ پر بوسہ لینے کی کوشش کی۔
پونم نے کہا کہ مداح نے بغیر میری اجازت کے بوسہ لینے کی کوشش کی تھی، مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر غصہ کرتی نظر آرہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ کو مداح کی یہ حرکت ناگوار گزری اور انہوں نے اسے فوری دھکا دے کر خود سے دور کردیا،اس نازیبا حرکت پر موقع پر موجود لوگوں کیجانب سے بھی اس شخص کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
دوسری جانب کچھ لوگ اسے سوشل میڈیا پر اداکارہ پونم پانڈے کا پبلسٹی سٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی ماڈل پونم پانڈے کیساتھ مداح کی نازیبا حرکت،ویڈیووائرل
Feb 22, 2025 | 12:04 PM