قذافی سٹیڈیم میں29سال پہلے ورلڈکپ جیتا تھا:کمارا دھرما سینا 

Feb 22, 2025 | 11:12 AM

ایک نیوز:آئی سی سی امپائر اور سابق سری لنکن کرکٹر کمارا دھرما سینا قذافی سٹیڈیم پہنچ کر ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئے۔
دھرما سینا کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے ساتھ میری سری لنکن کرکٹ کی حسین یادیں وابستہ ہیں، اسی تاریخی میدان پر29سال پہلے سری لنکا نے ورلڈکپ جیتا تھا۔ 
کمارا دھرما سینانے کہا کہ 29سال قبل بطور کھلاڑی اور آج بطور امپائر آکر بہت خوشی ہے ، قذافی سٹیڈیم کو جدید شکل میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے،مجھے بطور امپائر دوبارہ قذافی سٹیڈیم آنے پر بے حد خوشی ہے،پاکستان کرکٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے میری نیک خواہشات ہیں ۔    

مزیدخبریں