رواں ہفتے ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی

رواں ہفتے ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی
کیپشن: This week, the dollar is expensive, the stock market is booming

ایک نیوز:رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر36پیسے مہنگا ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر281روپے 17پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    

خیال رہے  کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،امریکی خام تیل 2.26 ڈالر کی کمی سے70.22 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔
سونے اورچاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کارجحان دیکھے میں آیا ہے، چاندی کی قیمت میں5سینٹ کی کمی ہوئی،کمی کے بعد33ڈالر فی اونس ہوگئی ، کرپٹو کرنسی میں مندی نظر آئی، بٹ کوائن3281ڈالر کمی سے95ہزار 288 ڈالر کاہوگیا۔