ایک نیوز(چودھری اشرف) ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئین شپ کیلئےٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سری لنکن اتھلیٹکس ٹیم گزشتہ روزلاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ،مہمان ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا،لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدے داروں نے ٹیم کا استقبال کیا ۔
ساؤتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 23 فروری کل سےاسلام آباد میں ہوگی، ساؤتھ ایشیا کی اتھلیٹکس ٹیموں کی پاکستان امد ایک اہم موقع ہے، چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئین شپ کی میزبانی شایان شان انداز میں کریں گے۔
میجر جنرل (ر) محمد اکرم سائوتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں ساؤتھ ایشیا کی تمام ٹیمیں حصہ لیں گی،صدر اتھلیٹکس فیڈریشن اف پاکستان اس یادگار ایونٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

کیپشن: Arrival of teams for the South Asian Cross Country Athletics Championship