لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع 
کیپشن: The polling process for the Lahore High Court Bar Annual Elections has started

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔
پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ،ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں 30ہزار سات سو 63 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہورہا ہے، سیکرٹری کی نشست پر  2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا۔

نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے اچھی  تیاریاں کی گئی ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ممبران کی تعداد 44 ہزار 232 ہے جبکہ انتخابات میں 30 ہزار 763 رجسٹرڈ ووٹرز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرینگے۔