ایک نیوز:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کیپشن: Weather is expected to remain cold and dry in most parts of the country