ایک نیوز: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،امریکی خام تیل 2.26 ڈالر کی کمی سے70.22 ڈالر فی بیرل ہوگیا ۔
سونے اورچاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کارجحان دیکھے میں آیا ہے، چاندی کی قیمت میں5سینٹ کی کمی ہوئی،کمی کے بعد33ڈالر فی اونس ہوگئی ، کرپٹو کرنسی میں مندی نظر آئی، بٹ کوائن3281ڈالر کمی سے95ہزار 288 ڈالر کاہوگیا۔
خیال رہے کہ 16فروری کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کی گئی تھی، پٹرول 257روپے 13پیسے سے کم ہوکر 256روپے 13پیسے کا ہوگیاتھا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4روپے کمی ہوئی ہوئی تھی جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی ہوئی تھی، نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی،مٹی کا تیل 3 روپے 20 پیسے سستا ہوا تھا، نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔