ایک نیوز:تخت پنجاب کےمعرکہ کیلئےپاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کااجلاس ہوا،جس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم اقبال سمیت تمام نومنتخب اراکینِ نے پنجاب اسمبلی کےکل کے اجلاس میں شرکت کرنےکا فیصلہ کیا، مینڈیٹ پر ڈاکے کے نتیجے میں اپنی نشستوں سے محروم کئے گئے امیدواروں کو کل صبح اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کو وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے عمل سے باہر رکھنے کیلئے نہایت شرمناک اور بیہودہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔