کوہستان میں لینڈسلائیڈنگ،شاہرہ قراقرم مکمل بند

Feb 22, 2024 | 22:16 PM

ایک نیوز:کوہستان میں  لینڈسلائیڈنگ کی وجہ شاہرہ قراقرم مکمل طورپربندہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کوہستان اپرکے علاقہ ہربن بھاشاکےمقام پرسخت لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سےشاہرہ قراقرم ہر قسم کی گاڑیوں کےآمدورفت کیلئےبندہے۔
ایف ڈبلیو اوکی اطلاعات کے مطابق بہت ذیادہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہرہ قراقرم پرآمدورفت بحال کرنے میں کم از کم تین دن درکار ہونگے۔اس لیے ان تمام مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے جو پنڈی سے گلگت کی طرف یا کمیلہ سے چلاس کی طرف سفر کر رہے ہیں سفر کرنے سے پرہیز کریں ۔
ایف ڈبلیواوکےمطابق ان سیاحوں کوروڈبندہونےکی صورت میں مختلف قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑےگا۔

مزیدخبریں