امیربلاج قتل کیس میں نیاموڑ،نامزدملزمان کی ٹریول ہسٹری مل گئی

Feb 22, 2024 | 21:26 PM

ایک نیوز:امیربلاج قتل کیس میں نامزدملزمان کی ٹریول ہسٹری پولیس کومل گئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ کو ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا، جبکہ گوگی بٹ کا نام پرو نیشنل ایڈنڈیفکشن لسٹ( pnil)  میں ڈال کر  اسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
پولیس ذرائع کےمطابق امیر بالاج ٹیپو کا قتل18 فروری کو کیا گیا جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ 19 فروری کو کراچی ائیرپورٹ سے دوبئی فرار ہوا،جبکہ ملزم گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئےتمام ایئرپورٹس پرالرٹ جاری کردیے گئےہیں۔

مزیدخبریں