ایک نیوز:بلوچستان میں حکومت سازی کےمعاملےپرپیپلزپارٹی اور ن لیگ کامشترکہ اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نےبھی شرکت کی، دونوں جماعتوں نے باضابطہ طورپرحکومت سازی پر اتفاق کیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ اورڈپٹی سپیکر پی پی کاہوگا،سپیکراورسینئروزیرن لیگ کاہوگا،جبکہ چھ چھ وزارتیں دونوں جماعتوں کی ہونگی۔
ذرائع کےمطابق امیدواروں کا تعین قیادت کرے گی،مسلم لیگ ن کا عہدوں کے ناموں کے لئے مشاورتی اجلاس کل ہوگا۔جبکہ اس حوالےسے پی پی کا بھی اجلاس جلد ہوگا۔