آئندہ ماہ کون کونسی جماعت کےکتنےسینیٹرریٹائرہوں گے؟

آئندہ ماہ کون کونسی جماعت کےکتنےسینیٹرریٹائرہوں گے؟
کیپشن: How many senators of which party will retire next month?

ایک نیوز:آئندہ ماہ کون کونسی جماعت کےکتنےسینیٹرریٹائرہوں گے؟تفصیلات ایک نیوزکومل گئیں۔
ذرائع کےمطابق مارچ میں 52 ارکان ریٹائر ہوں گے، 48 نشستوں پر انتخاب ہوگا سینیٹ میں آئندہ ماہ کی 11تاریخ کو 52 ارکان کی مدت مکمل ہوجائے گی۔ 
ذرائع کےمطابق مارچ 2024 میں مسلم لیگ ن کے 13 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔پیپلزپارٹی کے 12، آزاد 9، پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو ں گے۔
ذرائع کےمطابق اسلام آباد سے 2 اور فاٹا کے 4 سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ جے یو آئی ایف کے 2، نیشنل پارٹی کے 2،ایم کیو ایم پاکستان کا ایک سینیٹر ریٹائرڈ ہوجائے گا۔اسی طرح مسلم لیگ فنکشنل اورجماعت اسلامی کابھی ایک ایک سینیٹرریٹائرڈہوجائےگا۔
 واضح رہےکہ فاٹا کے انضمام کے بعد باقی 4 سینیٹرز بھی اس بار ریٹائر ہو رہے ہیں۔ فاٹا کے انضمام کے بعد سینیٹ کا ایوان 96 سینیٹرز پر محیط ہوگا۔