ایک نیوز:بیرسٹرعلی ظفرنےکہاہےکہ عمران خان انتخابات میں دھاندلی پرآئی ایم ایف کوخط لکھیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کاراولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔
بیرسٹرعلی ظفرکاکہناتھاکہ عمران خان آئی ایم ایف سےمطالبہ کریں گےکہ حکومت سے بات چیت سے پہلے انتخابات کے آڈٹ کی شرط رکھی جائے۔ اگر آئی ایم ایف نے کوئی بات کرنی ہے تو یہ شرط رکھی جائے کہ جن حلقوں میں دھاندلی ہوئے پہلے اس کا آڈٹ ہو۔
علی ظفرکامزیدکہناتھاکہ عمران خان کامطالبہ ہےکہ سپریم کورٹ کی سربراہی میں آزاد آڈٹ ٹیم بنائی جائےاور وہ فیصلہ کرے کہ ’جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے وہاں جیتنے والے امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور اس کے بعد آئی ایم ایف حکومت سے کوئی بات چیت کرے۔
رہنماپی ٹی آئی کاکہناتھاکہ ’اگر آڈٹ نہیں ہوتا اور دھاندلی کو ختم نہیں کیا جاتا تو پھر آئی ایم ایف کا قرضہ دینے کا کسی قسم کا قدم پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا۔‘