سابق کمشنرراولپنڈی نےالزامات پرالیکشن کمیشن سےمعافی مانگ لی

Feb 22, 2024 | 19:46 PM

ایک نیوز:انتخابات میں دھاندلی کےالزامات پرسابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ نےالیکشن کمیشن سےمعافی مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا الیکشن کمیشن کو دیاگیا بیان سامنے آگیا۔ 
اپنے بیان میں لیاقت چٹھہ کاکہناتھاکہ دھاندلی سے متعلق اپنے غلط بیان پر شرمندہ ہوں، پریس کانفرنس میں ریاست مخالف اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا جس پر تمام بیوروکیٹس سرکل اور قوم سےبھی معافی مانگتا ہوں۔
سابق کمشنرکابیان میں مزیدکہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بہت دباؤ میں تھا۔تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور حکام کے آگے سرنڈر کرتا ہوں۔ پنڈی ڈویژن میں الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے کسی بھی ریٹرننگ افسر کو کسی کی حمایت یا انتخابی عمل میں مداخلت کا حکم نہیں دیا۔
لیاقت چٹھہ کاکہناتھاکہ 32 سال سرکاری خدمات انجام دیں، 13 مارچ 2024 کو میں نے ریٹائر ہونا تھا۔میں ایک سیاسی جماعت کو ملک گیر احتجاج کیلئےفائدہ دینا چاہتا تھا،2018 کے بعد سیاسی جماعت نے پنجاب حکومت بنائی تو ان کے ساتھ تعلق بنے۔
سابق کمشنرکابیان میں مزیدکہناتھاکہ چیف جسٹس پر الزام لگانے کا مقصد ان پر عوام کا اعتماد کم کرنا تھا، میں نے آر اوز کو کسی امیدوار کے حق میں فائدہ دینے کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی،یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں ہے، سیاسی جماعت کے عہدیدار نے بتایا پارٹی قیادت نے چیف جسٹس کا نام لینے کا کہا ہے۔    

مزیدخبریں