چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیامہم،ملزم کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

Feb 22, 2024 | 17:53 PM

ایک نیوز:چیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیاپردھمکی آمیزمہم چلانےوالےملزم کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ملزم عبدالواسع کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ 
ذرائع کےمطابق ملزم کا جسمانی ریمانڈ مجسٹریٹ عدیل سرور سیال کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم ملزم کو لیکر واپس روانہ ہو گئی۔

مزیدخبریں